Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے حامی کانگریس پر پھر حملہ اور دھماکہ کر سکتے ہیں: پولیس سربراہ

امریکی کانگریس کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس بات کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ انتہا پسند، اس ملک کی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔

امریکا کی کیپیٹل پولیس کے سربراہ یوگانند پٹمین نے کہا کہ انتہا پسند پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے کے ساتھ ہی کچھ ارکان پارلیمنٹ کو قتل بھی کرنا چاہتے ہیں۔

این بی سی نیوز کے مطابق پٹمین نے کہا کہ ٹرمپ کے حامی انتہا پسند جنہوں نے ماضی میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا وہ اب کچھ ارکان پارلیمنٹ کو قتل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ انتہا پسند جو بائیڈن کے کانگریس میں ہونے والے خطاب میں یہ اقدام انجام دینا چاہتے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ کے حامی یہ انتہا پسند دھماکے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں حالانکہ ابھی تک بائیڈن کے خطاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کانگریس پولیس کے سربراہ یوگانند پٹمین کا کہنا ہے کہ کانگریس کی عمارت کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخابات میں دھاندھلی اور ٹرمپ کی فتح کا دعوی کرتے ہوئے 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں جہاں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے وہیں 6 افراد ہلاک بھی ہوگئے تھے۔

ٹیگس