Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran

امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے تازہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی پولیس اہلکار لوئیزیانا ریاست کے باتون روژ شہر میں ایک 13 سال کے کمسن بچے کو بے دردی کے ساتھ زمین پر دبائے ہوئے ہے اور اس کے آس پاس کھڑے لوگ چیخ رہے ہیں لیکن امریکی پولیس پر ذرہ برابر فرق نہیں پڑا۔

اس سے پہلے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے تیس سالہ شہری انجلو کوئینتو کے گھرانے اور وکلا کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس اہلکاروں نے انجلو کوئینتو کی گردن کو پانچ منٹ تک گھٹنے سے دبائے رکھا جس کے نتیجے میں تین دن کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔

واضح رہے کہ پچیس مئی دو ہزار بیس کو جارج فلوئید کی امریکہ کی نسل پرست پولیس کے ہاتھوں ہونے والی موت کے بعد ریاست مینا سوٹہ کے شہر مینیاپولیس سمیت پورے امریکہ یہاں تک کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکی پولیس کے رویے کی مذمت میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

 

ٹیگس