Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی کمانڈر کا بیان، اگر عین الاسد چھاؤنی خالی نہ کرتے تو 150 لوگ ہلاک ہوتے

امریکہ کی دہشت گرد فورس سینٹکام کے کمانڈر نے ایران کی جانب سے عراق میں واقع امریکہ کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر میزائل حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائل حملے بہت زیادہ دقیق اور سٹیک تھے اور اگر ہم نے موقع پر فوجی چھاؤنی خالی نہ کی ہوتی تو ہمارے 20 سے 30 جنگی طیارے تباہ اور 150 فوجی ہلاک ہوتے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج سینٹکام کے کمانڈر جنرل فرینک میک کینزی نے عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے میزائل حملوں کو یاد کرتے ہوئے سی بی ایس چینل کے نامہ نگار سے بتایا کہ حالات خراب ہو رہے تھے اور اگر ہم نے وقت پر عین الاسد چھاؤنی میں صحیح اقدامات نہ کئے ہوتے تو ممکن ہے کہ ہم جنگ کی جانب بڑھ جاتے ۔

جنرل میک کینزی نے سی بی ایس چینل کے نامہ نگار کو بتایا کہ ہم نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں کا مشاہدہ کیا جن سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا تھا کہ ایران کچھ گھنٹے، کچھ دن یا کچھ ہفتے کے اندر انتقامی کارروائی کر سکتا ہے اور عراق میں ہمارے فوجیوں، سفارتخانے اور ہماری چھاؤنیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ٹیگس