Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • کانگریس پر اپنے حامیوں کے حملے کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعوی

امریکہ کے سابق صدر نے کانگریس پر اپنے حامیوں کے حملے کے بارے میں کچھ نئے دعوے کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کانگریس کی عمارت پر ان کے حامیوں کے حملے سے کچھ دن پہلے انھوں نے اس عمارت کے اطراف میں نیشنل گارڈ کے دس ہزار افراد کو تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ ٹرمپ نے اسی طرح یہ دعوی بھی کیا کہ کانگریس پر حملے کے بارے میں اب تک جتنی بھی رپورٹیں سامنے آئي ہیں ان کے برخلاف وہ اس حادثے کے شاہد نہیں تھے اور اس سلسلے میں خبر سننے کے بعد انھوں نے اس حادثے کا جائزہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ چھے جنوری کو امریکی کانگریس صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کرنے والی تھی لیکن ٹرمپ نے، جو اپنی ہار تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے، انتخابات میں دھاندلی کے جھوٹے دعوے کر کے اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لیے ورغلایا تھا۔ اس حملے میں کم از کم چھے افراد مارے گئے تھے۔

ٹیگس