Mar ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے دوبارہ حملے کا خطرہ

امریکی کانگریس کی عمارت کے کے اررد گرد حفاظتی انتظامات ایک بار پھر سخت کر دیئے گئے ہیں۔

کانگریس کی حفاظت پر مامور خصوصی پولیس اسکواڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران ملنے والی بعض تشویشناک رپورٹوں کے بعد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسے خطرہ ہے کیو اینان نامی گروپ کانگریس کی عمارت پر ہلہ بول سکتا ہے جس نے چار مارچ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا اعلان کر رکھا ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اگر چہ ابھی تک انہیں تشدد پسند گروہوں کے واشنگٹن میں داخلے کے مصدقہ شواہد نہیں ملے تاہم کانگریس کے گرد حفاظتی انتظامات میں پیشگی اضافہ کردیا گیا ہے۔

 چھے جنوری کو امریکی کانگریس پراس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہاں موجودہ صدر جوبائیڈ کی کامیابی کی توثیق کے لئے کانگریس کا اجلاس ہورہا ہے تھا اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔  کہا جارہا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے بیانات اور انتخابات میں دھاندلی کے دعوے کرکے اپنے حامیوں کو کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔

ٹیگس