Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۵ Asia/Tehran
  • فايل فوٹو
    فايل فوٹو

بحری قزاقوں نے تاوان کے بدلے چینی جہاز کے عملے کو رہا کردیا ۔

نائیجیریا میں فروری کے پہلے ہفتے میں ماہیگیروں کے ایک بحری جہاز پر قزاقوں نے حملہ کرکے عملے کے 14ارکان کو اغوا کرکے جہاز کو ایک جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔

ایک ماہ تک قزاقوں اور نائیجیریا کی حکومت کے درمیان جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد  مغویوں کو 3لاکھ امریکی ڈالر کے عوض رہا کردیا گیا ۔

نائیجیریا کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد یحیی نے بتایا کہ تاوان کی ادائیگی کے بعد قزاقوں نے جہاز کے رہا کیے گئے عملے کو چینی ماہی گیری کی کشتی کے ذریعے واپس بھیج دیا گيا ہے۔

بحری جہاز کے مغویوں میں چین کے6 انڈونیشیا کے 3 نائیجیریا کے 4 اور گبون کا ایک شہری شامل تھا۔  

واضح رہے کہ خلیج گیانا میں بحری جہازوں کے عملے کے اغوا برائے تاوان کے واقعات عام ہوگئے ہیں، بالخصوص سینیگال سے انگولا جانے والا بحری راستہ غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

 

 

ٹیگس