Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی بحری بیڑے کا آبنائے تائیوان سے گذر

امریکی بحری بیڑے نے آبنائے تائیوان کو عبور کر لیا

جاپان کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ گائیڈد میزائلوں سے لیس امریکی جان فین بحری بیڑا آبنائے تائیوان میں داخل ہو کر اس آبنائے سے گذر گیا۔امریکہ کا یہ بحری بیڑا ایسی حالت میں آبنائے تائیوان سے گذرا ہے کہ چین کے حکام نے بارہا امریکہ کے اس قسم کے اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ تائیوان اس کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے دوبارہ چین سے ملانے کے لئے اگر طاقت کا استعمال کرنا پڑا تو بیجنگ اس سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

ٹیگس