Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • میانمار میں ہلاکتوں میں اضافے پر اقوام متحدہ کو تشویش

میانمار میں فوجی آمریت کے خلاف مظاہروں میں سو سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں یکم فروری کو ہوئی فوجی بغاوت کے بعد جاری تشدد میں اب تک کم از کم 138 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق میانمار میں یکم فروری سے جاری تشدد میں کم از کم 138 مظاہرین ہلاک چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

 ترجمان کے مطابق صرف اتوار کو ہوئے تشدد میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ تشدد ینگون کے ہلاینگ تھایئر علااقے میں ہوا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونی گوتریش نے میانمار میں پرامن طور پر احتجاج کررہے لوگوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

گوترش نے میانمار کے پڑوسی ممالک سمیت عالمی برادری سے میانمار کے عوام اور ان کے جمہوری حقوق کے تیئں یکجہتی دکھانے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ممبر ممالک نے بھی گذشتہ ہفتے ایک بیان میں میانمار میں فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی تھی۔

ٹیگس