Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • چین نے امریکہ اور جاپان کے الزامات مسترد کر دیئے

چين کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اور جاپانی وزرائے دفاع کا مشترکہ بیان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں امریکی اور جاپانی وزرائے دفاع کے حالیہ مشترکہ بیان میں چین پر لگائے گئے الزامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیان چین کی خارجہ پالیسی پر رکیک حملہ، چین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

ادرھر اطلاعات کے مطابق امریکہ نے چین کے حکومتی عہدے داروں سمیت 24 شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

  وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کو ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے چینی پیپلز کانگریس کی جانب سے  اصلاحات کے اعلان پر تشویش ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے  کہ پیپلز کانگریس نے اپنے فیصلے سے ہانگ کانگ کے عوام کو دیئے گئے خود مختاری کے وعدے کو نقصان پہنچایا اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس