ٹرمپ کے مجسمے پر مکوں کی بارش
ٹیکساس میوزیم سے ٹرمپ کا مجسمہ ہٹادیا گیا۔
سیاحوں کی جانب سے بار بار مکے مارے جانے پر امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک عجائب گھر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کو ہٹادیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی وجہ سے ہی ان کے مجسمے پر لوگوں کی جانب سے حملے کیے جانے کے واقعات بھی دیکھے گئے، جس کے بعد اب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان اینٹونیو میں موجود ایک عجائب گھر نے ان کا موم سے بنا مجسمہ بھی ہٹا دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق میوزیم میں موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر حالیہ دنوں میں لوگوں کے حملوں میں اضافہ ہونے کے بعد مجسمے کو ہٹا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق میوزیم انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ ہٹایا تاہم ساتھ ہی عندیہ دیا کہ ان کا مجسمہ دوبارہ اس وقت میوزیم کی زینت بنایا جائے گا جب حالیہ امریکی صدر جوبائیڈن کے مجسمے کو بھی میوزیم میں رکھا جائے گا۔