Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • 33 روزہ جنگ میں شکست کی تلخ یادیں ابھی اسرائینلیوں کے ذہن سے نکلی نہیں ہيں
    33 روزہ جنگ میں شکست کی تلخ یادیں ابھی اسرائینلیوں کے ذہن سے نکلی نہیں ہيں

صیہونی فوج کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ لبنان میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

خود ساختہ اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوشاوی نے کہا ہے کہ لبنان اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ لبنان میں ہزاروں اہداف ہمارے نشانے پر ہیں جنہیں تباہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

افیف شاوی کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت اورعوام حزب اللہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں۔ پیرس میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے دعوی کیا  کہ حزب اللہ کے پاس رہایشی علاقوں کے اندر ہزاروں میزائل محفوظ ہیں، جن کا مقصد اسرائیل میں شہری اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔

قدس کی غاصب صیہونی فوج کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے خلاف اس طرح کی گيدڑ بھپکی ایک ایسے وقت دی جارہی ہے کہ صیہونی حکومت 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کے ہاتھوں شرمناک شکست کی تلخیوں کو بھول نہیں پائی ہے۔ 

حال ہی میں صیہونی میڈيا نے اپنے ہی ایک فوجی ذریعے کے حوالے یہ خبر دی تھی کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو روزانہ کی بنیاد پر دوہز‍ار راکٹوں کے حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ٹیگس