برطانوی وزیراعظم کا جنسی اسکینڈل سامنے آگیا
امریکی خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2012 سے 2016 تک ان کے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر آرکیوری نے اس بات کا انکشاف برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن جب لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان ان کے ساتھ جنسی تعلق رہا۔
انہوں نے کہا کہ بورس جانسن نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دوروں کے دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے ۔امریکی خاتون نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کے باعث یہ مزید نہ چل سکا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے اس پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر ٹرمپ کا جنسی اسکینڈل بھی سامنے آیا تھا اورمشہور اداکارہ اور سابق ماڈل ایمی ڈورس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نیویارک میں 1997 میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ان کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
ڈورس نے ثبوت کے طور پر اس پروگرام کی ٹکٹوں اور تصاویر کی کاپیاں اخبار کو فراہم کرائیں۔