Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، دو بچوں سمیت پانچ ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کی شب جنوبی ریاست کیرولائنا میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے تاہم قتل وجہ کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا۔

امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات معمول کا ایک واقعہ شمار ہوتے ہیں۔

امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپینوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔

 

ٹیگس