Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ، طوفانی بارش سے تباہی

امریکہ میں طوفانی بارشوں سے کئی ریاستوں میں جانی اور مالی نقصانات کی خـیریں ملی ہیں۔

امریکہ کے جنوبی ساحلی علاقوں میں طوفا نی بارشیں اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق شدید طوفانی ہواؤں کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے، جس کی وجہ سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

آلاباما کے ساحلی علاقوں میں اولے جبکہ بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث فلوریڈا، میسیسپی اور لوزیانا سمیت کئی ریا ستیں بھی متاثر ہوئیں۔

ٹیگس