Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست انڈیانا میں سکھوں کی ہلاکت پر احتجاج

امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ کے المناک واقعے پر سکھ برادری نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ میں کوریر کمپنی فیڈ ایکس کے احاطے میں فائرنگ سے ہلاکتوں پر سکھ برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔

سکھ برادری نے اس واقعے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جعمرات کو رات گئے امریکی ریاست انڈیانا میں ایک مسلح شخص نے مقامی کوریر کمپنی فیڈ ایکس کے احاطے ميں گھس کر فائرنگ کی تھی، جس کے سبب 8 افراد ہلاک ہوگئے بعد ازاں حملہ آور شخص نے خودکشی کرلی تھی۔

سکھ برادری نے جمعرات کو ہوئے اس حملے میں چار سکھوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور کی شناخت 19 سالہ برینڈن اسکاٹ ہول کے بطور پر کی گئی ہے جو کوریر کمپنی کا سابق ملازم بتایا جاتا ہے۔

امریکہ میں مقیم سکھ برادری کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ہمارے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے کیونکہ مستقل طور پر اس طرح پر تشدد واقعات کا سامنا کررہے ہیں۔

 

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ہمارے پروگرام دیکھنے کے لئے سبسکرائب کریں

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

 

 

ٹیگس