Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست ٹیکساس ميں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کرنے والا سرکاری اہلکار نکلا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کے بعد گریٹ ہلز اور کریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں۔

پولیس نے مکینوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے۔

ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کرچکا ہے۔

ٹیگس