May ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطین میں خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے ظالمانہ اقدامات

‎فلسطین میں جاری صیہونی بربریت روکنے کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے باہر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات کو لے کر مسلمان ملکوں کی جانب سے صیہونیوں کے اقدامات کا نوٹس لئے جانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تیونس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر یورپی یونین نے بھی اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔

علاوہ ازیں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے پر زور دیا ہے۔

رمضان کی 27 ویں شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر غاصب اسرائیلی فوج کی اسٹن گرینیڈ اور ربر کی گولیوں سے فائرنگ میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس