May ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ، پائپ لائن نیٹ ورک کی جزوی بحالی

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سائبر حملے سے متاثرہ پائپ لائن نیٹ ورک مکمل طور سے بحال ہونے ميں وقت لگے گا۔

امریکہ میں سائبر حملے سے متاثرہ  پائپ لائن نیٹ ورک ایک ہفتے بعد بحال ہوگیا جس کے بعد مارکیٹ میں تیل کی سپلائی دوبارہ شروع کردی گئی۔

تاہم امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ ورک کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سائبر حملہ روس سے ہیکنگ گروپ نے کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کالونیل پائپ لائن نے جمعے کو سائبر حملے کے بعد آپریشن بند کردیا تھا۔

دوسری جانب بلوم برگ نے دعویٰ کیا کہ کمپنی نے ہیکرز کو 50 لاکھ ڈالر بطور بھتہ ادا کیے ہیں۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ کمپنی نے بھتہ دینے سے متعلق خبر پر وضاحت دینے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ 550 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک، ٹیکساس سے ایسٹ کوسٹ کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔

ٹیگس