May ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • فلسطین پر جارحیت کے حامی ممالک

بن یامین نیتن یاہو نے ایک ٹویٹ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے 25 ممالک کا شکریہ ادا کیا

خود ساختہ اسرائیلی  ریاست کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے 25 ممالک کا شکریہ ادا کیا مگر اس میں ہندوستان کا نام شامل نہیں تھا۔

ہندوستان کیلئے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کے فقرے کسے جارہے ہیں، ہندوستان میں نہ صرف اسرائیل کی حمایت میں ٹویٹس کئے جا رہے ہیں بلکہ کئی لوگ فلسطینیوں کی حمایت بھی کر رہے ہیں، اس مسئلے پرمقامی رائے عامہ تقسیم کی شکار ہے۔

 نیتن یاہو نے اپنے ٹویٹ میں 25 ممالک کے پرچم لگائے جس میں امریکہ، البانیہ، آسٹریلیا، آسٹریا، برازیل، کینیڈا، کولمبیا، قبرص، جارجیا، جرمنی، ہنگری، اٹلی، سلووینیا اور یوکرین شامل ہیں۔

اُنھوں نے لکھا:  آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے حقِ دفاع کی حمایت کی اور اسرائیل کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہوئے۔ ہندوستان میں #IStandWithIsrael کا ہیش ٹیگ گذشتہ کئی روز سے مسلسل استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے کئی بڑے رہنماؤں نے بھی اس ہیش ٹیگ کے ذریعے اسرائیل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی بہار کے صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے ٹوئٹر پر لکھا: ʼہر ملک کو اپنا دفاع کرنے کا حق ہے، میں اسرائیل کے ساتھ ہوں، دیگر کچھ رہنماؤں نے بھی ایسی ہی ٹویٹس کیں۔

ٹیگس