May ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • کیپٹل حملہ کیس، آزاد تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ

کیپٹل ہل حملہ کیس میں آزاد تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیئے جانے کی منظوری

امریکی ایوانِ نمایندگان نے رواں برس جنوری میں کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے اکثریتی ایوان میں کمیشن کی تشکیل کے لیے رائے شماری ہوئی ، جس میں ری پبلکن پارٹی کے 35 ارکان نے کمیشن کے حق میں ووٹ دیا۔

435 ارکان پر مشتمل ایوان میں 252 اراکین نے کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنانے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 175 نے اس کی مخالفت کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کمیشن 2001 ء میں مبینہ طور پر القاعدہ کی جانب سے امریکہ پر ہونے والے دہشت گردی کے مشکوک حملے کی تحقیقات کی طرح کا ہوگا۔

یاد رہے کہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکڑوں حامیوں نے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور وہاں توڑ پھوڑ کی تھی۔

ٹیگس