May ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • روس کا نیٹو کے رکن ملکوں کو انتباہ

پوتین نے کہا ہے کہ روسی سرزمین پر جارحیت کی صورت میں دشمن کے دانت توڑ ڈالیں گے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمرپوتین نے ان ملکوں کو جو روسی اقتدار اعلی کو کمزور کرنے کے درپے ہيں، انتباہ دیا ہے کہ ان کے دانتوں کو ان کے منہ کے اندر ہی توڑدیا جائے گا۔

 ولادیمرپوتین نے کہا کہ ہمیشہ اس چيز کی تکرار ہوتی ہے کہ جب بھی روس طاقت پکڑتا ہے تو اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرکوئی ہمیں نوچنے کی فکر میں ہے، لیکن جان لیں کہ اگر ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے تو ہم اس کے دانت اس کے منہ کے اندر ہی توڑ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج کی توسیع اور تقویت وطن کی کامیابی کی ضامن ہے اور کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہيں ہے کہ ہمارے ملک کے کسی بھی حصے  پر قبضہ کرنے کے لئے اپنی قسمت آزمائی کرے۔

روس نے حال ہی میں نیٹو کو وارننگ دی  تھی کہ قطب شمالی روسی قلمرو میں شامل ہے۔ 

ٹیگس