May ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • دنیا کے کئی ممالک میں فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرقم کے عوام نے حضرت روح اللہ اسکوائر پر اسرائيلی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی پر شاندار جشن کا اہتمام کیا جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ادھر پاکستان کے مختلف شہروں من جملہ لاہور، کراچی  اور پشاور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی فلسطینیوں پر بربریت کے خلاف مظاہرے  ہوئے۔

پاکستان کی مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا اہتمام کیا ، پاکستان کی مذہبی اور سیاسی تنظیم ایم ڈبلیو ایم اور ملی یکجہتی کونسل  کے کارکنوں نے بھی مظاہروں میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔ لاہور میں خواتین نے بھی ایک عظيم الشان ریلی  نکالی۔

فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف بائیک ریلی کلفٹن بلاک پانچ سے شروع ہوئی اور سی ویو سے ہوتی ہوئی ڈیفنس فیز آٹھ پر اختتام پذیر ہوئی۔

در ایں اثناء آج کراچی میںِ جماعت اسلامی ریلی نکالنے جا رہی ہے اور اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آواز میں آواز ملانا ہماری دینی غیرت کا تقاضہ ہے، آج کراچی کی باری ہے، انشا اللّٰہ کراچی کے لوگ نکلیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ پوری دنیا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا، کراچی کی شارع فیصل تحریک مزاحمت حماس اور اہل فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے فلسطین مارچ آج ہوگا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

وسطی لندن کی فضا " آزاد فلسطین" اور " اللّٰہ اکبر"کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ٹیگس