May ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran

گانگو میں ان دنوں ایک آتشفشاں فعال ہو کر لاوا اُگل رہا ہے جس کے باعث قرب و جوار کے علاقے میں آگ کا دریا سا بہہ نکلا ہے جو قریبی شہر اور رہائشی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ نایراگونگو نامی یہ آتشفشاں ہفتے کی شب فعال ہوا اور تب سے اب تک مسلسل اُس سے سرخ لاوا اُبل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کے باعث اب تک ۱۷۰ بچے لاپتہ اور پانچ سو سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ لاوا اب تک سترہ آبادیوں تک پہونچ چکا ہے اور قریب تیس ہزار لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

ٹیگس