May ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جنرل نے بھی شکست کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل کا کہنا ہے کہ حکومت کو غزہ سے اسرائیل کی جانب سے فائر کئے جانے والے راکٹوں و میزائلوں کو روکنے میں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ 

اسحاق بریک نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ تل ابیب میں مزاحمت کاروں کے ساتھ متعدد محاڈ پر جنگ کا سامنا کرنے کی توانائی نہیں ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے 12 دن کی جنگ کے دوران غزہ پٹی پر شدید بمبار کی لیکن یہ نظریہ پوری طرح سے ناکام ثابت ہو چکا ہے کہ ہوائی حملوں کے ذریعے جنگ فتح کی جا سکتی ہے۔
صیہونی حکومت کے اس سابق جنرل نے ممکنہ طور پر اسرائیل کے سامنے آنے والی ایک خطرناک سناریو کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم 12 دن میں  غزہ سے ہونے والے راکٹ اور میزائل  حملوں کو روکنے میں شکست کھا گئے تو پھر کس طرح ہم متعدد محاذ پر ہونے والی جنگ میں یہ کام کس طرح سے کر پائیں گے کہ جس میں حزب اللہ بھی شامل ہو؟
اسحاق بریک نے تاکید کی کہ متعدد محاذ پر ہونے والی جنگ اسرائیلی فوج کے لئے ایک حقیقی تباہی ہوگی اور ہم اسے روک نہیں پائیں گے۔ 

ٹیگس