مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین میں لوگوں نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں لوگوں نے غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے سامنے سے بالفور اسکوائر تک احتجاجی مارچ کیا اور نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں لوگوں نے اس موقع پر نتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔ حالیہ مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کی کمزور کارکردگی اور مالی بدعنوانی کے خلاف مسلسل احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانی کے کئی کیس درج ہوئے ہیں جو ایک ہزار، دو ہزار، تین ہزار اور چار ہزار کے مالی اسکینڈل کیس سے معروف ہوئے ہیں۔