May ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی اتحادی بھی اسکے ڈنک سے محفوظ نہیں، امریکہ، جرمن حکام کی جاسوسی میں مصروف

جرمن میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ڈینمارک کی مدد سے مرکل اور اشٹائن مائر کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔

جرمنی کے میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈینمارک کی خفیہ ایجنسی جرمن چانسلر سمیت دیگر یورپی حکام کی جاسوسی کے سلسلے میں امریکہ کی قومی سلامتی کی ایجنسی کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق معروف ترین نیوز چينل ڈویچہ ولہ نے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادیوں کی جاسوسی کرنے کا معاملہ سنہ 2013 سامنے آیا تھا، تاہم اب میڈیا رپورٹروں کو اس حوالے سے مزید اطلاعات ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ جرمنی کا اتحادی اور قریبی ترین ملک ڈنمارک جرمنی کی چانسلر اور صدر کی جاسوسی کے لئے امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرتا رہا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ نے امریکہ کے معتدل سیاسی رہنما اور صدارتی امیدوار "پیئر اشٹینبرگ" کی بھی جاسوسی کی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مرکل اور اشٹائن میں سے کسی کو بھی اس بات کی اطلاع نہیں تھی کہ ڈنمارک کے اعلی حکام ان کے خلاف جاسوسی کے آّپریشن میں شریک ہيں۔

واضح رہے ڈنمارک کے حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل نہیں دکھایا ہے۔

 

 

ٹیگس