Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • روس سو‏ئیفٹ سے نکلنے کے لئے تیار ہے: ماسکو

روس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو سوئفٹ سے باہر نکالے جانے کے لئے تیار ہے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں پرتگال کے وزیر خارجہ آگوستو سانتوس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں   کہا کہ حکومت روس اور اس کے متعلقہ ادارے، سوئفٹ سے روس کے ممکنہ اخراج کے نتائج کا مقابلہ کرنے کا طریقہ کار تیار کر رہے ہیں ۔

روس کا یہ بیان مغربی ممالک کی اُس حالیہ دھمکی کے بعد سامنے آیا جس میں سوئفٹ سے روس کو باہر نکالے جانے کی بات کی گئی ہے۔

سرگئی لاورف نے کہا کہ مغربی ممالک قابل اعتماد حلیف نہیں ہیں اور ممکن ہے وہ بعض اوقات بلاسبب غیرقانونی اقدامات کریں۔ سوئفٹ مالی لین دین کا ایک عالمی نظام ہے جو بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ایک دوسرے سے متصل کرتا ہے تاکہ ان کے درمیان محفوظ طریقے سےمالی لین دین انجام پاسکے۔

امریکہ اور یورپ ، حالیہ مہینوں میں روس پر دباؤ ڈالنے کے لئے اسے کئی بار سوئفٹ سسٹم سے باہر نکالنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ چین، روس اور ہندوستان نے دنیا کیابھرتی ہوئی نئی اقتصادی طاقت کی حیثیت سےسوئفٹ کا متبادل نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس