Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں 7 ملکوں کے سربراہی اجلاس کا انعقاد

برطانیہ کی میزبانی میں جی 7کے رکن ملکوں کا 47 واں سربراہی اجلاس آج سے برطانیہ میں شروع ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق تین روزہ اجلاس میں چین، روس، کووڈ 19 اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

جی سیون کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس برطانیہ کے ساحلی علاقے میں ہو رہا ہے جس میں امریکی صدر، برطانوی وزیر اعظم، کینیڈین وزیر اعظم، فرانسیسی صدر، جرمن چانسلر، اطالوی وزیر اعظم، جاپانی وزیر اعظم، یورپیئن کمیشن اور یورپیئن کونسل کے صدر شرکت کریں گے۔

اگرچہ جی سیون اجلاس کے ایجنڈے میں دیگر موضوعات بھی شامل ہیں تاہم اس اجلاس کا سارا زور چين اور روس کی ان پالیسیوں پر رہے گا جنہیں امریکہ اور اس کے اتحادی اپنے مفادات کے لئے خطرہ تصور کرتے ہيں۔

ٹیگس