Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran

جی سیون کے سربراہی اجلاس کے موقع تحفظ ماحولیات کے کارکنان نے الیکٹرانک کچرے سے ماحولیات کو ہونے والے نقصانات کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرنے کا ایک عجیب و غریب طریقہ نکلا اور الیکٹرانک کچرے سے ہی جی سیون کے سربراہوں کا مجسمہ بنا ڈالا۔

برطانیہ میں ہونے والے جی سیون کے اجلاس کے موقع پر تحفظ ماحولیات کے کارکنوں نے پلاسٹک سے بڑھنے والی آلودگی کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے ساحلوں پر پلاسٹک کے کچرے کی بہتات اور اس کے باعث آبی مخلوقات کی تباہی کے مسئلے کو مختلف اور انوکھے انداز  میں اجاگر کیا۔

یہ اجلاس برطانیہ کے دور دراز جنوب مغربی علاقے کورن وال میں ہو رہا ہے۔ یہ 2 سال بعد ہونے والی ان رہنماؤں کی پہلی ملاقات ہے۔

 

ٹیگس