Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  •  بحیرہ روم یورپ کا سب سے بڑا قبرستان

پناہگزینوں کے بحران کے پیش نظر پاپ نے بحیرہ روم کو یورپ کا سب سے بڑا قبرستان قرار دیدیا۔

کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس نے ویٹکن میں اپنے ہفتے وار خطاب کے دوران کہا ہے کہ بحیرہ روم یورپ کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا ہے۔

پاپ فرانسس نے اپنے خطاب میں چھوٹی کشتیوں اور غیر محفوظ لانچوں کے ذریعے دوران سفر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے بارے گفتکو کرتے ہوئے بحیرہ روم کو یورپ کے ایک بڑے قبرستان سے تعبیر کیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 670 تارکین وطن یورپ جانے کے دوران بحیرہ روم کے مرکزی ساحلی علاقوں میں اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔

 

ٹیگس