صیہونی چینل کی نتن یاہو پر تنقید، ایران سے مسلسل شکست کھائے بی بی، پھر بھی فتح کا دعوی کرتے رہے
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل-13 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو، ایران کے مقابلے میں اپنی ہر شکست کو فتح قرار دیا کرتے تھے۔
اس ٹی وی چینل نے نتن یاہو کی خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے بارے میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔
اس رپورٹ میں ایران کے بارے میں اوباما اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ نتن یاہو کے رویہ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باراک اوباما کے دور حکومت میں ایران کے ایٹمی مسئلے میں نتن یاہو کو بری طرح شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن اس پر وہ فخر کرتے تھے۔
صیہونی ٹی وی چینل -13 نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نتن یاہو، امریکی کانگریس میں گئے اور عالمی برادری نیز اسی طرح اسرائیل کے رائے عامہ کے ایک حصے کے مقابلے میں کھڑے ہوگئے۔
چینل کہتا ہے کہ پھر جب ٹرمپ آ گئے تو ایٹمی معاہدے سے امریکا کو باہر نکالنے میں وہ کامیاب ہوگئے لیکن نتن یاہو کی مداخلت اور ان کی جانب سے ریپبلینکنز کی جانبداری، اس بات کا سبب بنی کہ ان کی حامی، امریکی پارلیمنٹ، اوباما کی طرف چلی جائے۔
اس اسرائیلی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نتن یاہو در اصل اپنے اہداف و پروگراموں میں شکست کھا چکے ہیں لیکن وہ اسرائیلی عوام سے کہتے رہے ہیں کہ انہیں فتح حاصل ہوئی ہے۔