ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات منتقل
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے تصدیق کردی ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ کے نتیجے میں سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا، بی سی سی آئی کے سربراہ سورو گانگولی نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ہندوستان سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے انٹر نیشنل کرکٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہندوستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرے گا۔
اسی کے ساتھ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے بتایا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالفائر میچ، عمان میں ہو سکتے ہیں لیکن بقیہ سارے میچ متحدہ عرب امارات میں، ابوظبی، شارجہ، اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔