Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں قیامت خیز گرمی، 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا 233 افراد ہلاک

اکثر سرد رہنے والے ملک کینیڈا میں شدید گرمی سے لوگ جھلس کر رہ گئے اور ہیٹ ویو سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری غیرمتوقع شدید گرمی سے کم سے کم 134 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ جبکہ بعض ذرائع کے مطابق شدید گرمی سے ہلاکتیں 233 سے تجاوز کر گئیں، حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ ترمعمر اور بیمار افراد شامل ہیں، گرمی سے کینیڈا کا مغربی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں درجہ حرارت 49.5 ڈگری تک پہنچ گیا۔

حکام کے مطابق برٹش کولمبیا میں 70 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، شدید گرمی کےباعث سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر وینکورمیں ہوئیں، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔

موسم کے اعتبار سےٹھنڈے کینیڈا میں بلا کی غیرمتوقع گرمی سے 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

ٹیگس