Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • جاپان کے وزیرخارجہ کا مجوزہ دورہ ایران

جاپان کے وزیر خارجہ متگی توشی متسو اگست کے مہینے میں ایران کا دورہ کریں گے۔

 جاپانی وزیر خارجہ آئندہ ماہ کے اوائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔

 اطلاعات کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ اس موقع پر ایران کے نئے وزیر خارجہ اور ایران کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ  ملاقات  اور گفتگو کریں گے۔

 جاپانی نیوز ایجنسی این ایچ کے کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ اس دورے میں ایران اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع کی جاتی ہے کہ متگی توشی متسو  نئے ایرانی صدر اور نئے وزیر خارجہ سے ملاقات میں تناؤ کو کم کرنے اور مغربی اییشیا کے استحکام کے موضوع پر بات چيت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جاپانی وزیر خارجہ اپنے مرحلہ وار دورے کے تحت مقبوضہ فلسطین ، مصر ، اردن ، ترکی ، عراق اور قطر بھی جائيں گے۔

ٹیگس