امریکہ، نیویارک میں جل تھل
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
سیلاب نے نیویارک کے شہریوں کے لئے مشکلات کھڑی کردیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں بارشوں سے سیلابی صورت حال بن گئی، متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیداہو گئی ہے، نیویارک شہر میں ہونے والی شدید بارش سے کئی علاقوں میں پانی موجیں مار رہا ہے۔
اس دوران متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ سیکڑوں افراد کے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی محکمہ موسمیات نے ریاست نیویارک سمیت قریبی ریاستوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔