Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • بھوک کا قہر ہر منٹ میں 10 سے زیادہ اموات

ہر منٹ میں 11 افراد بھوک کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں: اوکسیفیم

غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی تنظیم اوکسفیم نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں بھوک سے ہر ایک منٹ میں 11 افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ 

تحقیقی رپورٹ ’’دی ہنگر وائرس ملٹی پلائیز‘‘ میں اس جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ غذائی قلت کے شکار ممالک میں سے دوتہائی کو قحط سالی کا سامنا ملک میں موجود فوجی تنازعات یا اقتدار کی کشمکش کی وجہ سے کرنا پڑا ہے، جن میں ایتھوپیا، مڈغاسکر، جنوبی سوڈان اور یمن شامل ہیں۔

رپورٹ میں افغانستان، وینزویلا اور یمن میں اقتدار کی کشمکش کے دوران بالخصوص بچوں کی غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دنیا میں تمام انسانوں کو بنیادی ضروریات کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کرنے کے حق کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

رپورٹ میں بڑی سامراجی طاقتوں خصوصا امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں  اور غیرانسانی اقدامات  اور مغربی ملکوں کے منفی کردار کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے جن کے سبب مذکورہ ممالک انسانی المیوں سے دوچار ہیں۔

ٹیگس