Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر چین کا احتجاج

بیجنگ نے امریکی بحری بیڑے کے جنوبی چین کے سمندر میں واقع جزائر پاراسل سے نزدیک ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی فوج کے ساؤتھ زون کی فوجی کمانڈ نے ایک بیان میں امریکی بحری بیڑے کے جزائر پاراسل سے قریب ہونے کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اس اشتعال انگیز اقدام کا سلسلہ بند کرے۔

چینی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر اس علاقے میں داخل ہونے کی بنا پر ہم نے امریکی بیڑے کو دور کردیا  ہے۔ بیجنگ، چین کے خلاف امریکہ کے اشتعال انگیز فوجی اقدامات اور فوجی مشقوں سمیت علاقائی مسائل، جاپان کے ساتھ چین کے متناز‏عہ جزیروں اور اویغور مسلمانوں کے بارے میں واشنگٹن کے موقف کو چین کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیتا ہے ۔

ٹیگس