Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • مغربی امریکہ میں جنگلات میں لگی آگ نے موسم کی شدت میں اضافہ کر دیا

مغربی امریکہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی شدت نے موسم کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خشک ہواؤں کے جھونکوں نے مغربی امریکہ کے جنگلات میں لگی آگے کو مزید مہمیز کردیا ہے اور صرف ریاست اوریگن میں تقریبا چودہ سو مربع کلومیٹر کا رقبہ اس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آگ کی شدت اور وسعت  اس قدر زیادہ ہے کہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حدت موسم پر اثرا  انداز ہو گی۔

گرمی کی شدت اور حدت کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے شمالی کیلی فورنیا کی سرحد پر واقع دو ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر واقع جنگلات کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔

دو ہزار فائر فائٹرز امریکہ کے جنگلات کی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ 

ٹیگس