Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • پناہ گزینوں کو روکنے کے لئے فرانس اور برطانیہ کے سخت اقدامات

فرانس اور برطانیہ ، غیرقانونی مہاجرین کی کشتیوں کو روکنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے -

روئٹر کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور برطانیہ نے منگل کو ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانوی ساحلوں کی جانب جانے والی غیرقانونی پناہ گزینوں اور مہاجرین کی حامل کشتیوں کو روکنے کے لئے فرانس کے ساحلوں پر مزید پولیس تعینات کی جائے گی -

اس رپورٹ کے مطابق فرانس اور برطانیہ ، اس کے کام کے لئے ٹیکنکل آلات اور نگرانی کے لئے مزید سرمایہ کاری کریں گے-

فرانس غیرقانونی مہاجرین کو روکنے کے  لئے اپنے ساحلوں پرپولیس کی تعداد دوگنا کردے گا ۔

حکومت فرانس نے غیرقانونی پناہ گزینوں کی حامل کشتیوں کی شناخت کے لئے فضائی گشت میں اضافہ کرے گی تاکہ انھیں خطرناک راستوں کی جانب جانے سے روک سکے-

 برطانیہ بھی اس پروگرام کے لئے فنڈنگ میں حصہ لے گا۔ 

افریقی پناہ گزینوں سمیت دیگر ممالک کے غیرقانونی مہاجرین اپنے ملک میں درپیش سیکورٹی اورمعاشی مسائل سے چھٹکارا پانے کے لئے بہتر زندگی کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر غیرمحفوظ راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں-

 

ٹیگس