وسیع آتشزدگی کی بنا پرمغربی کینیڈا میں ہنگامی حالت کا اعلان
Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
مغربی کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں وہاں کے رہائیشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اور حکام نے اس علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مغربی کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں صورت حال تشویشناک بنی ہوئی ہے اور شدید حدت اور گرم ہواؤں کی چلنے والے جھکڑوں کے پیش نظر حالات کی سنگینی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی عام سیکورٹی کے وزیرمائیک فارنو ورتھ نے کہا ہے کہ بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو دیگر مقامات پر منتقل کئے جانے کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز صوبے برٹش کولمبیا میں پانچ ہزار سات سو سے زائد افراد کو اپنے رہائشی مکانات ترک کر دینے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔