یورپی یونین میں رکنیت کو لے کر ترکی کا خواب پھر چکناچور، جرمنی نے مخالفت کر دی
جرمنی نے یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کی مخالفت کر دی.
جرمن جانسلر اینجلا مرکل نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ہمیں یورہی یونین میں ترکی کی رکنیت کی کوئی امید نہیں ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجلا مرکل نے ایک پریس کانفرنس میں جمعرات کے روز یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے حوالے سے کہا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہتی ہوں کہ مجھے قطعی یہ توقع نہیں کہ ترکی یورپی یونین کا کوئی رکن بن پائے گا۔
خیال رہے کہ ترکی نے گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران یورپی یونین میں رکنیت حاصل کرنے کئے جی توڑ کوشش کی ہے مگر اس کے باوجود جرمنی اور فرانس جیسے ممالک اس بات پر تیار نہیں کہ ترکی کو یورپی یونین میں رکنیت دی جائے۔ اسکے علاوہ سیاسی مبصرین کا بھی ماننا ہے کہ ترکی کے لئے ایک اسلامی ملک ہونے کے اعتبار سے یورپ کی عیسائی یونین کا رکن بننا ممکن نہیں ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ ترکی میں اب اس معاملے کو لے کر مایوسی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث اب اُس نے اپنے مشرقی ممالک منجملہ روس، چین اور ایران سے تعلقات کی تقویت پر اپنی توجہ مرکوز کر لی ہے۔