Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • جرمنی میں دھماکہ ایک ہلاک 16 زخمی

جرمنی میں ایک کیمیکل کارخانے میں زوردار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر لیورکوزن کے صنعتی ایریا میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد خوفناک شعلوں نے تیزی سے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور صنعتی علاقے میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور مقامی رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور دروازے کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 16 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے جب کہ ایک مزدور کی لاش لائی گئی ہے۔

 ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس مقام پر ہوا جہاں گلانے اور حل کرنے والا کیمیکل کا ذخیرہ موجود تھا۔

ٹیگس