خود کو سوپر پاور کہلوانے والا امریکا کورونا وبا کے سامنے ناکام
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
امریکی صدر نے ایک بار پھر امریکہ میں کورونا کے خطر کی گھنٹی بج جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات تیز کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے، کاروبار اور اسکولوں کو بند کرنے سے بچانے کے لیے ہمارے پاس اقدامات موجود ہیں، ابھی ہم مکمل طور پر کورونا کے خطرے سے باہر نہیں نکلے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کے عمل کو سیاست کی نذر نہ کریں، کورونا ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ریاست کا نہیں زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ کورونا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔