Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں مہاجروں کی ایک گاڑی الٹی، گیارہ ہلاک

امریکی ریاست ٹیگزاس میں مہاجرین کی ایک گاڑی پلٹ جانے سے دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ایسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیگزاس میں پیش آیا جس میں مہاجرین کی ایک وین پلٹ گئی اور نتیجتاً کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس لئے پیش آیا کہ وین میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور ساتھ ہی اسکی رفتار بھی قانونی حد سے زیادہ تھی۔

اطلاعات کے مطابق وین بھی سبھی لوگ مہاجر مزدور تھے جو ٹیگزاس کے جنوبی ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ پولیس کے مقامی عہدے دار اوربینو مارٹنز کا کہنا ہے وین میں صرف پندرہ مسافروں کی گنجائش موجود تھی، مگر اس میں بیس سے زائد مسافر سوار تھے اور جب یہ گاڑی ایک ٹرن پر پہونچی تو ہیوی ہونے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے خارج ہو کر پلٹ گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور سڑک حادثے کی خبر امریکہ کی کیلیفورنیا ریاست سے موصول ہوئی تھی جس میں ایک ہائی چیچس کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثے میں بھی کم از کم پندرہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ٹیگس