Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا، سیلاب کی زد میں

شمالی کوریا میں طوفانی بارشوں کے سبب آنے والے سیلابی ریلے نے نظام زندگی معطل کردیا۔

ایک ایسے وقت جب یونان ، ترکی اور امریکی ریاست کیلی فورنیا شدید آگ کی لپیٹ میں ہے شمالی کوریا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیکڑوں گھر ڈوب گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بڑا رقبہ زیر آب آ گیا ہے اور گلی کوچوں میں پانی بھر جانے کے سبب لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں،

بتایا جاتا ہے کہ سیلابی ریلے کے سبب سڑکیں بہہ گئی ہیں اور پانی کے دباؤ کے سبب  کئی پل تباہ بھی ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 محکمۂ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 

ٹیگس