Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ناگاساکی، امریکی سفاکیت و بہیمیت کی علامت

ساری دنیا کو جمہوریت اور انسانیت کا پاٹھ پڑھانے والے امریکہ کی سفاکیت و حیوانیت کی علامت ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی 76 ویں برسی منائی گئی۔

دنیا بھر کو جمہوریت اور انسانیت کا سبق پڑھانے والے امریکہ کی سفاکیت کی علامت ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کو 76 برس مکمل ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے اس تاریخی اور ناقابل معافی جرم کی مناسبت سے ناگاساکی پیس پارک میں ہونے والی خصوصی تقریب میں جاپانی وزیراعظم سمیت 500 افراد نے شرکت کی اور متاثرہ افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔

واضح رہے کہ 9 اگست 1945 کو امریکہ نے ناگاساکی پر ایٹم بم سے حملہ کیا تھا، جس میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

ناگاساکی پر حملے سے تین دن قبل امریکہ نے 6 اگست 1945 کو جاپان کے شہر ہیروشیما پر بھی ایٹمی حملہ کرکے بیک وقت لاکھوں انسانوں کو موت کے منھ میں دھکیل کر تاریخ کا بدترین جرم انجام دیا تھا۔

 

 

ٹیگس