شنگہائی تعاون تنظیم کے وزرائے توانائی کا پہلا اجلاس
شنگہائی تعاون تنظیم کے وزرائے توانائی کا پہلا اجلاس جمعے کو آن لائن منقعد ہوا۔
تاجیکستان کے وزیر توانائی دلیر جمعہ نے شنگہائی تعاون تنظیم کے وزرائے توانائی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود تنظیم کے رکن ممالک توانائی کے شعبے میں باہمی تعلقات کی سطح بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔
تاجکستان کے وزیر توانائی نے مزید کہا کہ شنگہائی تعاون تنظیم کا علاقہ توانائی کی بہت بڑی منڈی ہے، جہاں بڑی مقدار میں بجلی تیار اور استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پوری گنجائشوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ تنظیم کے رکن ملکوں کی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔
اس آن لائن اجلاس میں تاجیکستان، قزاقستان، کرقیزستان، ازبکستان، روس، چین ، پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے توانائی اور متعلقہ اداروں کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔