روس نے طالبان سے مذاکرات کو تعمیری قرار دے دیا
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
افغانستان میں متعین روسی سفیر نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری قرار دیا ہے۔
کابل میں متعین روسی سفیر دی متری ژیرنوف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات تعمیری ماحول میں انجام پائے۔انہوں نے کہا کہ کابل میں طالبان کے اعلی سطح کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے یہ مذاکرات تعمیری تھے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
طالبان نے روسی سفیر کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئي۔ واضح رہے کہ طالبان کابل میں روسی سفارت خانے کی بیرونی سیکورٹی سنبھالے ہوئے ہیں۔