ہائیٹی میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی
ہائیٹی میں آنے والے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دوہزار ایک سو نواسی ہوگئی ہے۔
ہائیٹی کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد میں یہ اضافہ ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ ابھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے ہٹائے جانے کا کام جاری ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس کے نیچے دبی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز مقامی حکام نے کہا تھا کہ اس زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد انیس سو اکتالیس میں آنے والے ہولناک زلزلے سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ امدادی ٹیموں کو اس زلزلے میں زندہ بچ جانے والوں کے لئے غذا اور رہائش فراہم کرنے میں سخت مسائل کا سامنا ہے۔
دوسری جانب عوام کو علاقائی طوفانوں اور سیلابی بارشوں کے خطرے کا بھی سامنا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق زخمیوں اور متاثرین کے علاج کے لئے دواؤں اور میڈیکل ساز و سامان کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں اکثر زخمی موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ سنیچر کو ہائیٹی میں آنے والے ایک ہولناک زلزلے کے باعث دسیوں عمارتیں اور رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور اس غریب ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔