Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • گرین لینڈ کے بعد کس ملک پر ٹرمپ کی نظر؟ ڈرے ملک کے نائب وزیر اعظم نے بتائی اس کی وجہ

امریکی صدر ٹرمپ نے وینزوئیلا کے تیل کی لالچ میں اس ملک کے ساتھ جو کیا اور گرین لینڈ کے بارے میں بیانات کے بعد یورپ کے کئی ملکوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس سلسلے میں سويڈن کافی خوف زدہ ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  سویڈن کے نائب وزير اعظم اور انرجی و صنعت کے وزير نے ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ اپنی بیش قیمت معادن کی وجہ سے گرین لینڈ کے بعد سویڈن ٹرمپ کا اگلا نشانہ بن سکتا ہے کیونکہ دنیا کی 17 نایاب معادن میں سے 7 سویڈن کے پاس ہیں۔

سویڈن کے نائب وزير اعظم ابا بش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  سویڈن کی معادن اور قدرتی ذخائر جدید ٹیکنالوجی کے لئے بے حد اہم ہیں اور یورپی یونین کو اس بازار میں اپنی خود مختاری کو بڑھانا چاہیے کیونکہ چین کا بہت پہلے سے اس بازار پر کنٹرول ہے۔

ابا بش نے کہا: ہمیں خود اپنے ذخائر کو سنبھالنا سیکھنا چاہیے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ذخائر پر ٹرمپ یا شین جن پنگ جیسے صدور کا قبضہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صرف طاقت  ہی اہم ہے اور سویڈن کو ایسی پوزيشن میں نہیں رہنا چاہیے جہاں بس وہ عالمی امور میں اپنی رائے ہی ظاہر کرپائے، ہمیں اس بات کا یقین حاصل کرنا چاہیے کہ ہمارا ملک طاقتور عناصر کا حامل ہے اور طاقت کا ایک بڑا حصہ ، ہمارے ملک کے قدرتی ذخائر کا صحیح استعمال ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ آج کل بہت سے ملکوں پر حملہ کر رہا ہے اور ہر چیز پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویدار ہے تو ان حالات میں ہمیں مختلف امورپر شدت  پسندانہ انداز میں سوچنا ہوگا۔

سویڈن کے وزير دفاع پال جانسن نے بھی خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ کے بارے میں ٹرمپ حکومت کا موقف ، نیٹو میں بے اعتمادی کا باعث بنے گا۔

واضح رہے امریکی صدر نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ " اگر ہم گرین لینڈ پر قبضہ نہ کریں گے تو روس یا چین اس پر قبضہ کر لیں گے اور میں ایسا کبھی نہیں ہونے دوں گا۔ "

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹرمپ اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہيں کہ "امریکہ کو اپنی قومی سلامتی کے لئے گرین لینڈ پر قبضہ کرنا ہوگا اور اس جزیرے کو کرائے پر لینے سے کچھ نہيں ہوگا اور اس سے ہماری ضرورت پوری نہيں ہوگی۔"

 

ٹیگس